English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکا میں ایشیاکپ کی میزبانی کا فیصلہ آئی پی ایل کے بعد ہوگا،بی سی سی آئی


Alkhidmat

نئی دہلی(جسارت نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے سیکریٹری جے شاہ نے کہاہے کہ سری لنکا میں ایشیاکپ کی میزبانی کا فیصلہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)فائنل کے بعد ہوگا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ سری لنکا میں جاری معاشی بحران کے باعث ایشیاکپ کی میزبانی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ آئی پی ایل فائنل کے بعد کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ سے ایشیاکپ کی میزبانی سے حوالے سے بات ہوئی ہے، جس میں لنکن بورڈ کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ محفوظ طریقے سے مینز ایشیاکپ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 29مئی کو آئی پی ایل فائنل کے بعد ایشیاکپ کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Alkhidmat

 

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے