English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب پاکستان کیساتھ کھڑا رہیگا ، ولی عہد کا وزیر اعظم کو فون

Alkhidmat

 

Alkhidmat

اسلام آباد(صباح نیوز)سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا اور انہیںوزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے پر پرتپاک مبارک دی۔سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہبازشریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر پرجوش نیک تمناںاورخیرسگالی کا پیغام دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کی طرف سے تہنیت پر شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ گہرے مراسم استوار کرتے ہوئے کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔انتہائی گرمجوش اور دوستانہ بات چیت کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کو اپنی بصیرت افروز قیادت میں سعودی عرب میں حیرت انگیز ترقی اور بہتری کے حصول پر زبردست ہدیہ تبریک پیش کیا۔دونوں ممالک کے درمیان استوار برادرانہ تاریخی تعلقات جوگزشتہ سات دہائیوں پر محیط سٹرٹیجک تعلقات کا طرہ امتیاز رہے ہیں، کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے ان تعلقات کو نئی بلندیوں اور رفعتوں سے ہمکنار کرنے کے اپنی حکومت اور اپنے ذاتی پختہ عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے دوطرفہ اور عالمی فورمز کی سطح پر تاریخی حمایت اور مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا جبکہ سعودی ولی عہد نے یقین دلایا کہ سعودی عرب ہمہ وقت پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہے گا۔وزیراعظم اور ولی عہد نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو متنوع اور مزید مضبوط بنانے خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔سعوی ولی عہد نے وزیراعظم کو اپنی اولین فرصت میں سعودی عرب کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ سعودی ولی عہد کی فراخ دلانہ دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے ولی عہد کو پاکستان کا اسٹیٹ دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلفیہ الثانی اور نائب امیر عبداللہ بن حماد بن خلیفہ الثانی قطر کے وزیراعظم شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی نے مبارک دی ہے اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ جواب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر اور پاکستان برادر ممالک ہیں اور اخوت اور اسلامی بھائی چارے کے عظیم رشتوں میں بندھے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ قطر میں بڑی تعداد میں پاکستا نی مقیم ہیں اور وہ قطر کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں قریبی تعلقات کو مزید مضبوط اور پختہ بنانے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کے اپنے ہم منصب کا نیک تمنائوں پر جوابی خیرسگالی کے جذبات سے شکریہ بھی ادا کیا۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے