English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیویارک میں سکھوں پر حملہ کرنے والے 2 افراد گرفتار

Alkhidmat

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں سکھوں پر حملہ کرنے کے جرم میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملزمان میں سے ایک کی عمر 19 سال ہے۔ نیویارک پولیس نے شہر میں سکھوں پر 2الگ الگ حملوں کے سلسلے میں تفتیش شروع کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ ملزم ورنون ڈگلس کو جمعرات کے روز 70 سالہ شخص پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔حملے کی تفتیش نیویارک پولیس کی کرائم ٹاسک فورس نے کی تھی اور ڈگلس پر نفرت انگیزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے 2سکھوں پر حملے کے فوراً بعد 20 سالہ ہجکیاہ کولمین کو گرفتار کیا ۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے