ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہوگا پنجاب کے وزیراعلیٰ کا حلف کس نے لینا ہے، گورنر پنجاب


Alkhidmat

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہو گا پنجاب کے وزیراعلیٰ کا حلف کس نے لینا ہے۔

Alkhidmat

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے، سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے میرے آفس میں جمع کرادی ہے، رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہو گا حلف کس نے لینا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میرے پاس آئینی عہدہ ہے، چوہدری پرویز الہی نے وضع داری کے ساتھ ایوان چلایا، افسوس ہوا کہ جو ان کے ساتھ کل سلوک ہوا، میں نے خود عدلیہ کی آزادی کے لیے ڈنڈے کھائے ہیں، اب سب کا کردار قوم کے سامنے ہے۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں