ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صرف حکومتیں بدلیں‘ عوام کے حالت زار نہیں ‘منعم ظفر

Alkhidmat

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت کارکنان کے لیے شب بیداری کا انعقاد، شب بیداری سے جنرل سیکرٹری جماعت اسلای کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کیماڑی فضل احد، مذہبی اسکالر مولانا ثناء اللہ اور گل واحد ندیم نے خطاب کیا۔شب بیداری میں کارکنان کے لئے تربیتی لیکچرز اوردرس قرآن کا اہتمام کیا گیا جبکہ کارکنان کی جانب سے خصوصی نوافل اور دعائوں کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی قرآن کے مشن کو لے کر چل رہی ہے۔حکومتیں آتی اور جاتی رہتی ہیں، ملک میں عوام نے سب کا نظام دیکھ لیا ہے، لیکن عوام کے حالات تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔رمضان ماہ انقلاب ہے ،عوام کے حالات بدلنے کے لئے ملک میں اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے ، اب عوام کے اندر بیداری کی لہر پیدا ہوئی ہے، عوام اپنے مستقبل کو سنوارنے کیلئے ان تمام لوگوں سے نجات چاہتے ہیں، جو پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور تحریک انصاف کی صورت ناعوام پر مسلط رہے ہیں اور جب تک یہ لوگ مسلط رہیں گے حالات درست نہیں ہوں گے ۔اس موقع پر امیر ضلع کیماڑی فضل احد نے کہا کہ رمضان میں ہر نیکی کا اجر بڑھا دیا جاتا ہے۔رمضان نفس کا مہینہ ہے،کردار سازی اور کریکٹر سازی کا مہینہ ہے۔ضبط نفس کے بغیر کوئی دنیا میں آگے نہیں بڑھ سکتارمضا ن می قرآن سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے۔مولانا ثناء اللہ نے کہا کہ دنیاء میںآنے والے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جس سے انکار ممکن نہیں ۔تو ضرورت اس بات کی ہے کہ موت کے بعد آنے والی زندگی کی تیاری کی جائے ۔عارضی زندگی کی کامیابی اور ناکامی سے درکنار کبھی نا ختم ہونے والی زندگی کی کامیابی کی فکر کی جائے۔اور آخرت کی کامیابی یہ ہے کہ نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں