English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے خلاف برسلز میں مظاہرہ

القمر

برسلز (صباح نیوز) پاکستان میںتحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے خلاف یورپین دارالحکومت برسلز میں اوورسیز پاکستانیوں کا مظاہرہ۔ مظاہرے میں بیلجیئم کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے پاکستانیوں نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم میں شعور بیدار ہو چکا ہے، پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کاطریقہ درست نہیں۔ مظاہرے میں شرکا نے شہباز شریف حکومت کے خلاف اپنے جذبات کے اظہار کے لیے انہی نعروں، فقرات اور سلوگنز کو اپنایا جو تحریک انصاف کے جلسوں میں اختیار کیے جاتے ہیں۔

The post پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے خلاف برسلز میں مظاہرہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے