English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص،ضلع میں آٹے کے بحران کا خدشہ چکی مالکان پریشان

القمر

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) گندم کی بہترین پیداوار دینے والے میرپورخاص ضلع میں گندم نایاب ہو گئی گندم نہ محکمہ خوراک کو اور نہ ہی چھوٹی چکیوں والوں کو مل رہی ہے جبکہ ضلع میں ڈیرے جمانے والے مختلف اضلاع اور صوبوں کے نجی تاجروں نے بڑے پیمانے پر گندم خرید کر ضلع اور صوبے سے باہر اپنے بڑے بڑے گوداموں مین ذخیرہ کر لی ہے ضلع بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے آ ٹا چکی ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ میرپورخاص کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا اس میں کہا گیا کہ گندم سیزن عروج پر ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ گندم نہ ہی محکمہ فوڈ کے پاس جا رہی ہے اور نہ ہی چکی والوں کے پاس آرہی ہے جس سے آٹا سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے محکمہ خوراک ودیگر متعلقہ محکمے گندم کی نقل و حرکت پر توجہ دیں اور آٹا چکی کے لیے گندم خریداری آسان بنائیں تاکہ عوام کو بروقت آٹا سپلائی میسر ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ا سٹاک اور ذخیرہ اندوز مڈل مین کا گٹھ جوڑ ہو چکا ہے گندم کو پرائیویٹ ذخیرہ کیا جا رہا ہے جو کہ ذخیرہ اندوزی کے زمرے میں آتا ہے گندم خریداری کا حق محکمہ خوراک اور چکی والوں کا ہے چکیوں میں اگر گندم پڑی ہوگی تو وہ آٹا بنا کر عوام کو ہی کھلائیں گے ذخیرہ اندوز گندم کو اسٹاک کر کے مہنگی گندم بیچ کر منافع کمائیں گے مگر آٹا چکی والے لاکھوں روپے خرچ کر کے بھی گندم خرید نہیں سکتے حکومت وقت اور متعلقہ محکمہ جات فوری طور پر اس سنگین مسئلے پر پیشرفت کریں اور گندم کو نجی گوداموں سے نکال کر آٹا چکی یا محکمہ خوراک کے گودام میں رکھی جائے تاکہ آنے والے وقت میں آٹے کا بحران پیدا نہ ہو اور مصنوعی مہنگائی کی روک تھام بھی ہو سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے