English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کا خدشہ

القمر

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست  دے دی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں 10 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس سے بجلی کی پیداواری لاگت 94 ارب روپے رہی۔

فرنس آئل سے 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 14 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہی اور 17 روپے 35 پیسے فی یونٹ میں ایران سے بجلی درآمد کی گئی جبکہ 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نظر ہوگئی۔

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 27 اپریل کو کرے گا، منظوری کی صورت میں صارفین پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے