ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکاکا سیٹلائٹ شکن میزائل تجربات بند کرنے کا اعلان

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکانے سیٹلائٹ شکن میزائل تجربات پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔ بائیڈن انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ فیصلہ خلامیں فوجی کارروائی کے نئے ضوابط کے تحت کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا اس طرح کی پابندی کا اعلان کرنے والا پہلا ملک ہے۔ اس سے قبل امریکا نے روس اور چین کی طرف سے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کے تجربات کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ امریکا ہی نے 14برس قبل ایک خراب جاسوس سیٹلائٹ کو تباہ کرنے کے لیے بحریہ کے ایک جنگی جہاز سے ا انٹرسیپٹر میزائل داغا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں