ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہانگیر پوری تشدد مسلمانوں کیخلاف ایک منظم سازش ہے، جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے جہانگیرپوری میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک منظم سازش قراردیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے ایک وفد نے جہانگیرپوری کا دورہ کر کے وہاں مسلم کمیونٹی سے ملاقات کی۔ علاقے کے لوگوں نے وفد کو بتایا کہ مسلمانوں پر تشدد پہلے سے طے شدہ سازش تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں پرتشدد سے پہلے دو بار جلوس نکالا گیا تھااور تیسرا جلوس افطار اور نماز مغرب کے وقت نکالا گیاجب لوگ اپنا روزہ افطار کر رہے تھے۔

انہوں نے تشدد کی وجہ دہلی پولیس کی سستی کو قرار دیا ہے کیونکہ علاقے میں ہندو انتہاپسندوں نے پولیس کی اجازت کے بغیرجلوس نکالے اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بلند کئے جبکہ بعض لوگوں نے ہتھیاربھی اٹھا رکھے تھے ۔ جہانگیرپوری تشدد کیس میں اب تک 24افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں