ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان: دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، میجر شہید

راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج  کے میجر شاہد بشیر شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 اور 22 اپریل کی رات بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز  کی پوسٹ پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں نے کاہان میں قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد فورسز نے حملے کو کامیابی سے پسپا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کو کامیابی سے پسپا کرنے کے بعد فراردہشت گردوں کا تعاقب قریبی پہاڑوں میں کیا گیا جب کہ اس دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فورسز قوم کے ساتھ مل کربلوچستان کےامن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں