English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان اسکواش ٹریننگ کیمپ قمر زمان نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں

القمر
پشاور: اسکواش لیجنڈ قمر زمان کھلاڑیوں کو کھیل سے متعلق ٹپس فراہم کررہے ہیں

پشاور (جسارت نیوز) خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رمضان ٹریننگ کیمپ پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان اسکواش کمپلیکس میں جاری ہے ‘پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسکواش لیجنڈ قمرزمان نے گزشتہ روز خصوصی طور پر سیشن میں حصہ لیا اور کھلاڑیوں کو ٹپس دیں وہ کورٹ میں ایج گروپ کھلاڑیوں کیساتھ کھیلتے بھی رہے اور انہیں جدیدا سکواش کے بارے میں لیکچر بھی دیا ‘ صوبائی اسکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان کے مہینے میں ایج گروپ کھلاڑیوں کو ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے اور اس کیساتھ ساتھ ان کے درمیان لیگ میچ بھی کرائے جارہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے