English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان اپنی کرسی کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے، مریم نواز 

القمر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جس طرح سے عمران خا ن نے 4 سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی، ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچایا، جس ڈھٹائی سے آئین شکنی کی اور عدلیہ کے احکامات اور قانون کا مذاق بنایا، انھیں پائوں تلے روندا، اور اب جس طرح وہ فساد پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے، ریاست کو اس سے ایک فتنہ کے طرح نمٹنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار مریم نواز شریف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم نوا ز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا۔ یہ شخص اپنی کرسی کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔ یہ کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے