ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم لیگ (ن) کے سیاسی عمائدین کا عمرے کی ادائیگی کی طرف رجحان بڑھ گیا 

چکوال: مسلم لیگ (ن) کے مقامی سیاسی عمائدین کا عمرے کی ادائیگی کی طرف رجحان بڑھ گیا ہے ،سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس عمرے کی ادائیگی کیلئے مدینہ پہنچ چکے ہیں ، سابق ایم پی اے چوہدری حیدر سلطان نے بھی ٹکٹ کٹا لیا ہے جبکہ میجر جنرل (ر) حافظ مسرور احمد بھی عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دست راست عبدالرزاق جامی بھی بدھ کے روز حجاز مقدس کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

معتبر ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف بھی رمضان کے آخری عشرے میں کسی وقت بھی عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ سکتے ہیں جبکہ مریم نواز شریف کے پاس پورٹ کے حوالے سے فیصلہ کن سماعت پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ میں ہونی ہے، مریم نواز کو پاسپورٹ مل گیا تو وہ بھی لندن پہنچ کر اس بات کا امکان ہے کہ میاں نواز شریف کیساتھ ہی عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچیں۔

سابق وفاقی وزیر میجر طاہر اقبال بھی عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ کئی مزید مسلم لیگی عمائدین کی آئندہ دو تین روز میں حجاز مقدس روانگی کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں