اسلام آباد/کراچی (صباح نیوز+نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عید الفطر سے قبل اپریل کے مہینے کی تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے راوں ماہ کے آخری ورکنگ روز سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کے لیے کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس کو خط لکھا ہے۔ جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عیدالفطر کی آمد کو مبینہ طور پر نظر انداز کرتے ہوئے مسلمان ملازمین کی اکثریت کو عیدالفطر کے لیے پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی کا تاحال فیصلہ نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے مسلم ملازمین تشویش میں مبتلا ہیںجبکہ سندھ حکومت نے ترجیحی بنیاد پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ایسٹر کی آمد پر پیشگی تنخواہ جاری کرنے کا حکم دیااور انہیں تنخواہیں ادا بھی کردی گئیںہیں۔
