English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

القمر

اسلام آباد: کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 83 پیسے اضافہ کردیا گیا۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 83 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

کراچی کے صارفین کو جون کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھنے سے کراچی کے بجلی صارفین پر7 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا اتھارٹی اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق ایل این جی کی قلت سے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے۔ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے 4 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 14 کروڑ روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑا اور گیس کی کمی کے باعث ایک ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے