English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت 5.27روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

القمر

کراچی:کراچی میں کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کی صارفین کے لئے بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت نیپرا میں ہوگی۔بجلی میں اضافے کی درخواست مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ۔بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے کراچی کے بجلی صارفین پر 8 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دسمبر 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان فرنس آئل کی قیمت میں 10 فیصد اور آر ایل این جی کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ہوا تھا،مارچ 2022 میں سی پی پی اے سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں 9 فیصد اضافے کی وجہ سے اثر آرہا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ نیپرا کی سماعت کے بعد فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی منظوری دی جائے گی، اس اضافے کا اثر صرف ایک مہینے کے بل پر ہوگا،ایندھن اور سی پی پی اے جی کی حاصل کردہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بیشی کے اثرات نیپرا کے قوانین کے عین مطابق ہیں جو صارفین کو براہ راست منتقل ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے