ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کا بحران برقرار

لاہور:اوگرا کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی دھمکی بھی کام نہ آئی، بہاولنگر اور بہاولپور،رحیم یار خان،فیصل آباد،ملتان،لودھراں،پاکپتن سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کا بحران کم نہ ہوسکا۔

مختلف علاقوں میں زرعی مشینیں بند ہونے سے کسان پریشان جبکہ فصلیں متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔لودھراں میں کسانوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کیا، کسانوں نے کہا کہ پانی اورڈیزل نہ ہونے سے کپاس کی بوائی متاثر ہورہی ہے ۔

واضح رہے کہ اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر رکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں