ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر کے اسکول میں بھی حجاب پر پابندی عائد کردی گئی

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ایک اسکول میں بھی طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پر پابندی عائد کردی گئی۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارت کی انتظامیہ کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے بارہ مولا کے ایک اسکول میں طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پرپابندی عائد کردی گئی۔

اسکول کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں طالبات اوراساتذہ کواسکول کی حدود میں حجاب نہ پہننے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے حجاب پرپابندی کی مذمت شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کوسمجھ لینا چاہئیے کہ یہ بھارت کی کوئی ریاست نہیں جہاں مسلمانوں لڑکیوں اورخواتین کوزبردستی حجاب لینے سے روکا جائے۔ مقبوضہ کشمیرکی لڑکیاں اورخواتین حجاب پرپابندی برداشت نہیں کریں گی۔

بھارتی ریاست کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں