English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت کی جانب سے یتیم بچوں‘ بیواؤں‘بزرگوں کیلیے گرینڈ افطارو تحائف

القمر
الخدمت فائونڈیشن کے تحت یتیم بچوں اور اولڈ ایج افراد کیلیے سالانہ گرینڈ افطار کے موقع پر ڈاکٹر نوشابہ حسن مراد اور ڈاکٹر مشتاق مانگٹ یتیم بچوں کے ہمراہ کیک کاٹ رہے ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں 2 ہزار یتیم بچوں،بیوہ خواتین اور اولڈ ایج ہومز میں رہنے والے بزرگ افراد کے لیے گرینڈ افطار اور عید تحائف کا اہتمام کیا گیا۔ اِس حوالے سے یوایم ٹی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں یتیم بچوں کے لیے جمپنگ کیسل، فیس پینٹنگ، میجک شو اوربچیوں کے لیے مہندی کے اسٹال کا خاص اہتمام کیا گیا تھاجبکہ یتیم بچوں اور معمر افراد میں عیدی، کپڑے اوردیگر تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر محمدمشتاق مانگٹ نے کہا کہ یتیم بچے اوریہ بے گھر بزرگ افراد ہمارے معاشرے کا سب سے توجہ طلب طبقہ ہے۔اسی مقصد کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال لاہور سمیت ملک بھر میں ایسی تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔ مختلف یوتھ سوسائٹیز کاالخدمت کے ساتھ ملکر اس رنگا رنگ تقریب کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے ہمارے نوجوان خدمت خلق کے کاموں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔اس موقع پر یو ایم ٹی کی ڈائریکٹر انسٹی ٹیوشنل ڈیولپمنٹ ڈاکٹرنوشابہ حسن مرادکا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کا اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے۔ رمضان اور عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کرنا یتیم بچوں اور بے سہارا معمر افراد کا بھی حق ہے۔ تقریب میں صدر الخدمت وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی، صدرالخدمت لاہور انجینئر احمد حماد اور یوتھ سوسائٹیز کے ارکان اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے