English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا عید کے 3 روز لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: لوڈ شیڈنگ سے ستائی ہوئی عوام کے لیے اچھی خبر، حکومت نے عید الفطر کے 3 روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پاور ڈویژن نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔

پاور ڈویژن کی جانب سے تمام پاورجنریشن کمپنیوں کو مطلوبہ تیل اور گیس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، حال ہی میں کراچی میں مزید 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیے جانے کا اعلان سامنے آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے