English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہراسیت کا شکار خواتین کو شواہد میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے،صدر علوی

القمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بہت کم خواتین ہراساں کیے جانے کی شکایت لے کر آتی ہیں‘ ہراسیت کی شکایت کرنے والی خواتین کو الزام ثابت کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں، یہ کیس2017ء سے التوا کا شکار ہے‘ اس میں مزید تاخیر کرنا ناانصافی ہوگی۔ صدر مملکت عارف علوی نے خاتون کو ہراساں کرنیوالے ڈاکٹر ہمایوں اقبال کو برطرف کرنے کی ہدایت کردی۔ صدر نے انسداد ہراسیت کمیٹی کا ملزم کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا‘ ملزم کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے سنڈیکیٹ اور ہراسیت کمیٹی نے سزا سنائی تھی۔ ڈاکٹر ہمایوں اقبال کے خلاف ازسرنو انکوائری کے احکامات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کی گئی۔ بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی گریجویٹ ٹرینی نے ڈاکٹر ہمایوں اقبال کے خلاف شکایت کی تھی۔ یونیورسٹی وائس چانسلر نے معاملے کو یونیورسٹی کی انسداد ہراسیت کمیٹی کو بھیجا، ہراسیت کمیٹی نے 2018 ء میں ملزم کو ملازمت سے برطرفی کی سزا سنائی تھی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملزم کا سابقہ طرز عمل عکاس ہے کہ اس نے ماضی میں خواتین کو ہراسیت کا نشانہ بنایا‘ ملزم کو ہراسیت کے الزامات پر برطانیہ میں رجسٹرڈ ڈاکٹر کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے بھی ملزم کو ہراسیت کے الزامات پر ملازمت سے نکالا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے