English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عید کے موقع پر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، لیموں ہزار روپے کلو ہوگیا

القمر

کراچی: ماہ رمضان میں آنے والا مہنگائی کا طوفان عید پر بھی نہ تھم سکا، سبزیوں، مصالحے اور گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔

لاہور میں میٹھی عید سے ایک دن پہلے ہر سبزی کی قیمت میں 20 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ دیسی لیموں نے تو تمام ریکارڈ توڑ دیے جو ایک ہزار روپے فی کلو میں بک رہا ہے ۔

80 روپے کلو میں بکنے والا پیاز 100 روپے کا اور 60 روپے میں کلو آنے والا ٹماٹر بھی 100 روپے کلو ہوگیا ہے، ادرک 280 جب کہ لہسن 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

گوشت کی قیمت میں بھی 200 سے 300 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، مرغی کا گوشت 340 سے 380 روپے، بڑا گوشت 900  اور  بکرے کا گوشت 1700 روپےفی کلو میں دستیاب ہے۔

کراچی میں بھی پھلوں کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، لیموں کی 800 سے 1000 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے