اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں پرابہام پیداکیا، وزیرخزانہ قوم کو بتا دیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہاکہ آئی ایم ایف کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین کااختیارنہیں دیاگیا، موجودہ حکومت نےخودساختہ ڈیزل کابحران پیداکردیا،32دن کا ڈیزل اسٹاک چھوڑکرگئےتھے لیکن کسان آج ڈیزل کے لیے پریشان ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈحکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جارہی، اسی لیے جلدالیکشن کرائےجائیں،ایک ووٹ پرحکومت کھڑی ہےفیصلے نہیں کرسکتی، ان کی نااہلی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، انہوں نےگرفتاریاں کیں تومعاملات خراب ہوجائیں گے۔
حماد اظہر نے کہا کہ مہنگائی 13فیصد سے زائد ہوچکی ہے، حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے آئی ایم ایف کےپیچھےنہ چھپے،وزیرخزانہ غیرسنجیدہ ہیں،معیشت نہیں سنبھلےگی، یہ کہتےتھےبجلی 12 روپےفی یونٹ کریں گے، اب یہ بجلی 12 روپےفی یونٹ کیوں نہیں کررہے؟
انہوں نے کہا کہ بروقت اقدامات کیےجاتےتورمضان میں بدترین لوڈشیڈنگ نہ ہوتی، وزیرخزانہ قوم کواصل حقائق نہیں بتارہے، 2ایل این جی کےمعاہدےن لیگ نےکیےوہ ڈیفالٹ کرگئےتھے،ہم نےسستے تیل کے لیے روس سے مذاکرات شروع کیے،موجودہ حکومت روس سےسستاتیل نہیں خریدےگی ان کی ٹانگیں کانپیں گی،ہماری حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورزکوفعال کیا۔
