English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوشش کریں گے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں، وفاقی وزیر خزانہ

القمر

کراچی:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ عمران نیازی کے قول و فعل میں تضاد ہے،

سابق حکومت نے ملک کیلئے معاشی مشکلات پیدا کیں۔ کوشش کریں گے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پوری حکومت چلانیکا ماہانہ خرچہ 45ارب روپے ہے، ڈیزل پر حکومت کو فی لٹر70  روپے نقصان ہو رہا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر پیسہ ہماری جیب میں نہیں جاتا۔

حکومت کے پاس پیسے نہ ہونے پر قرض لینا پڑتا ہے، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور لیوی عائد نہیں کریں گے، پٹرول کی قیمت بڑھنیسیعوام کی قوت خرید پر بوجھ پڑتا ہے، پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینیکی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ حکومت کو102ارب روپیکا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، وزارت خزانہ کے پاس مخصوص رقم ہوتی ہے، حکومت پٹرول پر 30 روپے فی لٹر نقصان برداشت کر رہی ہے،

پٹرول کی قیمت بڑھنے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بھی اثرہوتا ہے۔ عمران خان نے آئی ایم ایف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ کیا، تحریک عدم اعتماد آئی تو پٹرول 149روپے کا کر دیا، عمران خان کے معاہدے کے مطابق پٹرول کی قیمت 245 ہونی چاہیے تھی۔ سابق حکومت نے ملک کیلئے معاشی مشکلات پیدا کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے