English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بین اسٹوکس نے کائونٹی میں 17چھکے لگا کر تاریخ رقم کردی

القمر

لندن (جسارت نیوز)انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس نے انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں ایک اننگز میں 17 چھکے لگا کر تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس نے انگلینڈ کا کپتان مقرر ہونے کے بعد اپنی پہلی فرسٹ کلاس اننگز میں ڈرہم کی طرف سے کھیلتے ہوئے وورسٹر شائر کے خلاف 88 گیندوں پر161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے اس اننگز میں 17 بلند و بالا چھکے مارے جس میں ایک اوور میں پانچ چھکے بھی شامل ہیں۔ یہ کائونٹی کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل کینٹ کے ڈیرن اسٹیونز نے 2021 میں گلیمورگن کے خلاف 15 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے