برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) پولینڈ اور بالٹک ریاستوں نے ایک نئی گیس پائپ لائن کا افتتاح کیا ہے۔یہ یورپی یونین کے شمال مشرقی ممالک کو باقی بلاک سے ملاتی ہے اور یہ روسی گیس پر انحصار کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پولینڈ اورلتھوانیا کے گیس نیٹ ورک کو ملانے والی 508 کلومیٹر طویل پائپ لائن تکمیل کے بعد ہرسال 2ارب مکعب میٹرگیس منتقل کرسکے گی۔ اس سے خطے میں موجودہ گیس نیٹ ورک کی بدولت لٹویا اور ایسٹونیا کے علاوہ فن لینڈ کو بھی یورپی گیس پائپ لائن تک رسائی حاصل ہوگی۔ یورپی یونین کیایگزیکٹوز نے بدھ کو یوکرین پر حملہ کرنے پرماسکو کو سزا دینے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ان کے تحت روسی تیل کی درآمدات پر بتدریج پابندی عائد کردی جائے گی۔اگرتنظیم کے رکن ممالک نے اس کی منظوری دے دی تو تیل پر پابندی روسی توانائی کے شعبے کے خلاف یورپی ممالک کا اب تک کا سب سے مشکل اقدام ہوگا جس سے کریملن کو یوکرین میں اپنی جنگ کی مالی معاونت کے لیے مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں۔
