اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت کل ہو گی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ صدارتی ریفرنس پر سماعت کرے گا۔
پانچ رکنی لارجر بنچ میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دیں گے جبکہ صدارتی ریفرنس پر اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے وکلا کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ صدر مملکت نے منحرف اراکین سے متعلق آرٹیکل63اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر کر رکھا ہے،سپریم کورٹ تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر آرٹیکل 63 اے پر اپنی رائے دے گی۔
