ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرائم منسٹر پہلے فلیٹ بیچ کر پیسے قومی خزانے میں جمع کرائیں، حلیم عادل

کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کپڑے بیچ کرآٹا سستا کروں گا بیان دینے سے آٹا سستا نہیں ہوگا کرائم منسٹر پہلے چوری کے پیسوں سے خرید گئے فلیٹ بیچ کر پیسے قومی خزانے میں جمع کرائیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد مہنگائی عروج، بدامنی عروج پر پہنچ چکی بجلی، پانی گئس ناپید ہوچکی ہے ملک کو بڑے بحرانوں میں دھکیلا جارہا ہے شوباز کی نااہلی کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹور پر بھی اشیا خردنوش مہنگی کر دی گئی ہیں، مہنگائی کا رونا رونے والے خود مہنگائی کا ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ  امپورٹڈ حکومت کی کارکردگی سے واضح ہے یہ لوگ عوام دشمن ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام کے دیئے گئے رلیف پیکیج بھی ختم کئے جارہے ہیں، 12 پارٹیاں کا کرپٹ ٹولا ملک کی تباہی کے کنارے پر پہنچانے آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راہ فراری کے لئے چوروں نے اپنے نام ای سی ایل سے نکلوائے ہیں لیکن قوم ان کو آسانی سے فرار ہونے نہیں دے گی۔حلیم عادل شیخ نے کہا حقیقی آزادی مارچ انقلاب ثابت ہوگا جس سے چوروں کا خاتمہ یقینی ہے، جتنے دن یہ امپورٹڈ حکومت چلے گی نقصان بڑھتا جائے گا عوام نے پی ٹی آئی کے جلسوں میں شرکت کر کے فیصلا سنا دیا ہے جلد فری اینڈ فیئر الیکشن ناگیز ہیں عوام ان چوروں کو مزید برداشت نہیں کر سکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں