ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26 جون کو ہونگے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26 جون 2022 کو ہو ں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 14 اضلاع میں ہوں گے،10 مئی کو ریٹرننگ آفیسرز متعلقہ اضلاع میں پبلک نوٹس جاری کریں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار 10 تا 13 مئی کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائیں گے۔صوبے کے 16 اضلاع میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کراچی ویسٹ اور کیماڑی میں31 مئی 2022 کو حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں