English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ مکس مارشل آرٹس کے تحت ریفری کورس مکمل ہوگیا

القمر
کراچی: سندھ مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے تحت ریفری اینڈ ججز کورس کے موقع پر قطب الدین زرینی، گلاب شاہ، گوہر گل و دیگر کا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے تحت ریفری اینڈ ججز کورس مکمل ہوگیا جس میں صوبے کے 8کلبوں نے شرکت کی۔ کورس انسٹرکٹر گوہر گل تھے۔ اس موقع پر صوبائی صدر قطب الدین زرینی، سینئر نائب صدر گلاب شاہ، جنرل سیکریٹری گوہر گل، ثناء اللہ کاکڑ و دیگر کلبوں کے نمائندوں حیات اللہ، سیف اللہ، محب اللہ، ذاکر عباس، اختر خان، عبدالقیوم میرانی و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر اقرار خان اور قطب الدین زرینی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے جس میں مختلف ممالک کے پلیئرز شرکت کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں مئی میں ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے۔ گوہر گل نے کہا کہ کورس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ امر اللہ نے کہا کہ مکس مارشل آرٹس کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل استعمال کررہے ہیں۔ مارشل آرٹس پلیئرز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکس مارشل آرٹس میں طلباء خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ بہترین تربیت کیلئے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ بعدازاں کھلاڑیوں میں ٹی شرٹس اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے