English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ملک میں مہنگائی گزشتہ حکومت کی ناقض پالیسیوں کی وجہ سے ہے،  عائشہ غوث پاشا 

القمر

  اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی گزشتہ حکومت کی ناقض پالیسیوں کی وجہ سے ہے وزیراعظم شہباز شریف نے آتے ہی پیکیج کا اعلان کیا ہے

جس سے آٹے کی قیمت میں ساڑھے 17 فی صد کمی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی کو اس نہج پر پہنچا گئی

کہ عوام پریشان ہیں۔ توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے فنانس عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ مہنگائی جانے والی حکومت کی وجہ سے ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے آتے ہی ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش اور آٹے پر آٹھ ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

گزشتہ پانچ ہفتوں میں آٹے کی قیمت میں ساڑھے 17 فیصد کمی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت میں ڈھائی فیصد کمی ہوئی ہے۔صوبوں سے بھی درخواست کی ہے کہ آٹے پر سبسڈی دیں پنجاب نے وزیراعظم کی درخواست پر فوری عمل درآمد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے