English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد ، پانی کے کیس کی سماعت ، ایس ڈی او کی غیر حاضری ، عدالت برہم

القمر

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کی عدالت میں پانی کیس کی سماعت ایکسیئن سیپکو اور ایس ڈی او کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے فرسٹ سول جج امتیاز لاکھیر کی عدالت میں فراہمی آب کیس کی سماعت ہوئی جس میں بلدیہ ایم ایس ڈی پی اوردیگر پیش ہوئے واپڈا کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا سماعت کے دوران ایم ایس ڈی پی اور بلدیہ حکام نے بجلی کی عدم فراہمی اور کھیر تھر میں پانی نہ ہونے کی شکایات کیں،شہریوں کے وکیل جی ایم سومرو اور سید غلام حسین شاہ نے اپنی تقاریر میں کہا کہ ادارے اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں،واٹر سپلائی فیڈر کو 24گھنٹے بجلی فراہم کرنی ہے لیکن افسوس مذکورہ فیڈر سے شکارپور تک بجلی چوری کی جا رہی ہے سیپکو حکام چوروں کے خلاف کارروائی کے بجائے بجلی بند کررہے ہیںاس کے علاوہ جعفر آباد محلہ میں تاحال پانی کے کنکشن نہیںدیے گئے ہیںبلدیہ جیکب آباد کو سندھ حکومت پانی اسکیم کی مد میں ہر ماہ ڈیڑھ کروڑ کی گرانٹ دیتی ہے اس کے علاوہ شہریوں سے ہر ماہ 560روپے وصول کیے جاتے ہیں جس کا بھی حساب ڈیرھ کروڑ ہوتا ہے پر یہ تمام فنڈز ہڑپ کر لیے جاتے ہیںواٹر سپلائی پر رکھا جنریٹر نہیں چلایا جاتا،واٹر سپلائی کا دورہ کیا تو صفائی کا فقدان نظر آیا کلورین کی موٹر خراب اور ٹنکیوں میں گندگی نظر آئی شہریوں کو پانی فراہم کرنے کے بجائے ٹینکر کے ذریعے بااثر افسران اور شخصیات کے گھروں تک پانی پہنچایا جا رہا ہے ،ایف ڈبلیو او کے پانی منصوبے کو جس طرح تباہ کیا گیا یو ایس ایڈ کے تعاون سے بننے والے اس منصوبے کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے اس منصوبے کو چلانے کے لیے کوئی تکنیکی عملہ نہیں اور ملازم ڈیوٹی نہیں کرتے جب تک واٹر مینجمنٹ بورڈ نہیںبنایا جاتا یہ پروجیکٹ نہیںچل سکے گا،جس پر عدالت نے جعفرآباد محلے کا کام رواں ماہ میںمکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ سیپکو حکام کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بعدازاں کیس کی سماعت 24مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے