ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصف زرداری (ن)لیگ کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری مسلم لیگ ن کے لیے گڑھا کھود رہے ہیں۔

نجی ٹی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منحرف اراکین نے وفاداری تبدیل کی اور وہ سندھ ہائوس میں کئی روز تک مقیم رہے ہیں جبکہ پنجاب میں منحرف اراکین تو واضح طور پر دوسری پارٹی کے حامی بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے یوسف رضا گیلانی کو بری کیا اور بیٹے کو کرپٹ پریکٹس پر مجرم قرار دیا۔ پنجاب میں آئینی بحران ہے اور منحرف اراکین کے بغیر کیا حمزہ شہباز وزیراعلی بن سکتے تھے، جب سے یہ حکومت آئی ہے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے اور اسٹاک ایکسچینج میں مندی ہے۔ اب ملک میں معیشت مضبوط نہیں تو آگے کیا ہو گا۔ ملک میں مسائل کا الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرادی تو اپنی ہی گیم کھیل رہے ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے لیے گڑھاکھود رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ابھی تک سندھ معاملات پر کوئی حتمی بات نہیں ہوئی، بلاول بھٹو ابھی تک دفتر خارجہ کو وقت نہیں دے پائے ہیں اور بلاول بھٹو نے بھارت سے تجارتی روابط پر کوئی بات نہیں کی لیکن بھارت کے ساتھ تجارتی روابط کی بات ہو رہی ہے۔

گزشتہ دنوں سے بھارت سے پانی کے معاملے پر ڈیزائن مانگ رہے ہیں اور بھارت ہمیں پانی کے معاملے پر ڈیزائن ہی نہیں دے رہا،فلسطین میں اسرائیل فورسز جو کر رہا ہے اس پر بلاول کا موقف کیا ہے اور بلاول کا صرف انگریزی زبان میں بات کرنے پر عبور کافی نہیں،وزارت خارجہ کا عہدہ ذمہ دارا نہ ہے،اس کے اصول ہیں، ملتان جلسہ کامیاب ہو گا اور عمران خان اہم اعلان بھی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں