ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک ویسٹ انڈیز سیریز،شاہین آفریدی کاکائونٹی چھوڑ کر وطن واپسی کا فیصلہ

لاہور(جسار ت نیوز) مڈل سیکس کائونٹی کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے پیسر لندن سے ایک دو روز میں واپس وطن پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ چند دن اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے لگائے جا رہے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔مڈل سیکس کائونٹی نے شاہین شاہ آفریدی کی قومی ڈیوٹی کے لیے وطن واپسی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کائونٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ہے، اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ شاہین جون میں دوبارہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں