English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک ہفتے میںآٹا‘گھی‘ گوشت سمیت28اشیا مہنگی

القمر

اسلام آباد (نمائندہ جسارت)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشما رجاری کیے ہیں جس کے تحت ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.49 فیصد بڑھ گئی ہے،ایک ہفتے میں آٹا، گھی، گوشت سمیت 28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشما رجاری کردیے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.49 فیصد بڑھ گئی ہے،ایک ہفتے میںآ ٹا، گھی، گوشت سمیت 28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں، حالیہ ہفتے زندگی مرغی 33 روپے 27 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 7 روپے 16پیسے اضافہ، آلو 2 روپے 46 پیسے، پیاز 3 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگاہوا، دال مسور10روپے 80اور دال چنا 3 روپے 80 پیسے مہنگی ہوئی۔ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 403روپے 85پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔چاول، لہسن، دودھ، دہی، گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے