ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی سکھ کمیونٹی کے 2 افراد کے قتل کی مذمت

اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پشاور میں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے،وزیر اعلی خیبرپختونخوا صوبے میں شہریوں بالخصوص غیرمسلم پاکستانیوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس دہشت گردی کے پیچھے پاکستان دشمنی ہے، ایسے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔

متاثرہ خاندانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ قاتلوں کی گرفتاری میں وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں