ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کیلیے پاکستانی کوہ پیمائوں کی پیش قدمی

اسلام آباد(جسارت نیوز)دنیا کی مختلف بلند چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے پاکستان کے کوہ پیماں کی پیش قدمیاں جاری ہیں۔ بلند چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے پرعزم مایہ ناز پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایوریسٹ ، شہروز کاشف مانٹ لوٹسے اور سرباز خان کو ہ ہمالیہ کی چوٹی مائونٹ مکالو سر کریں گے۔ذرائع کے مطابق ہنزہ کے عبدالجوشی مانٹ ایوریسٹ کے کیمپ فور پر پہنچ چکے ہیں، عبدالجوشی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے لیے حتمی سمٹ کریں گے۔دوسری جانب سرباز خان دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کرنے کے لیے بیس کیمپ کی جانب رواں دواں ہیں ، سِرباز خان نے گزشتہ دنوں کنچن جونگا سر کیا تھا۔ادھر مائونٹ مکالو سِرباز خان کے ما نٹینئرنگ کیرئیر کی11 ویں 8ہزار میٹر بلند چوٹی ہوگی ۔لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے کے کیمپ ٹو پر موجود ہیں ، شہروز کاشف آج لوٹسے کے کیمپ تھری کی جانب سفر کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں