English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لگتا ہے عمران خان گھبراگئے ، اس لیے دھمکی کا ذکر کیا، وزیر اعلیٰ سندھ

القمر
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مائی کراچی نمائش میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

کراچی (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان گھبرا گئے، اسی لیے انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکی کا ذکر کیا،انہیں چاہیے کہ اپنی وصیت پبلک کریں،سندھ میں اگر عمران خان کو کوئی خطرہ ہے،تو ہم کارروائی کرینگے، ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ کے مطابق بلدیاتی قوانین میں ترامیم ہوں گی،ایم کیو ایم بڑی جماعت ہے اور ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ گزشتہ روز کراچی ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش کی اختتامی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 برس میں عمران خان کی وجہ سے معیشت کا برا حال ہوا،عمران خان کسی چیز پر بات کرنے کو تیار نہیں،عمران خان نے اگر اپنی وصیت لکھ دی ہے تو اب گھبرائیں نہیں،اگر انہوں نے کوئی وڈیو بنائی ہے تو ابھی عوام کو کیوں نہیں دکھا رہے ہیں،انہیں اپنی وصیت بھی پبلک کرنی چاہیے، عمران خان کو اپنی جان کی پرواہے،مگر لوگوں کی جان کی انہیں کوئی پروا نہیں، جب ایم کیو ایم ماضی میں عمران خان کے ساتھ تھی تو ٹھیک تھی،اور اب غلط ہوگئی۔ ایم کیو ایم کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ملکر بلدیاتی قوانین میں ترامیم کا جائزہ لیں گے،ایم کیو ایم بڑی جماعت ہے،اس وقت ہمیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،سابق صدر آصف زرداری پہلے ہی میثاق معیشت کی بات کرچکے ہیں اور ہمیں اس وقت معاشی صورتحال کی بہتری کی جانب بھرپور توجہ دینا ہوگی،سندھ میں پانی کی قلت پر ہم نے مشترکہ مفادات کونسل میں اپنا کیس اٹھایا ہے اور اس ضمن میں وفاقی حکومت کو بریف بھی کیا ہے،جامشورو تا سہون سڑک کی ذمے داری وفاق کی ہے،وفاق نے ہم سے اپریل2017میں اس ضمن میں 7 ارب روپے مانگے تھے،جو ہم نے دیدیے تھے، تاہم یہ سڑک نہ بن سکی،2018ء میں ہم نے وفاق سے کہا کہ ہمارے پیسے واپس کردیں تا کہ یہ سڑک ہم خود بنالیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے