English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ جنگلی حیات کی پنجاب بھر میں غیر قانونی شکاریوں کیخلاف کارروائیاں جاری 

القمر

لاہور: سیکریٹری جنگلات ، جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس کی پنجاب بھرمیں غیرقانونی شکاریوںکیخلاف کارروائیاں جاری ہیں

اورجس کے نتیجے میں صوبہ کے مختلف مقامات سے لنگور، جنگلی طوطوںکے چھ غیرقانونی شکاریوںسمیت تیتر کے بچے فروخت کرنیوالا ایک ڈیلرگرفتار ، ایک لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانہ ، تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع میانوالی سید علی عثمان بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تیتر کے بچوں کی خریدو فروخت کرنیوالا ایک ڈیلر گرفتار کرکے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کوچودہ روز کیلئے جیل میں رکھنے کے بعد دوبارہ مزید کارروائی کیلئے طلب کیا ۔

اسی طرح چند دیگر کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی نے جنگلی پرندوں ، طوطوں اور لنگورکے غیرقانونی شکار میں ملوث چھ افراد تحصیل ہارون آباد ، منچن آباد اور فورٹ عباس سے گرفتارکرکے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کئے تاہم ملزمان کی جانب سے کیس کمپائونڈ کرنے کی درخواست پر جنگلی طوطوں کے غیرقانونی02شکاریوںکو پچاس ہزار ، لنگورکی ناجائز پکڑ دھکڑ کرنے کی کوشش میں مصروف تین شکاریوں کو مبلغ پینتالیس ہزار جبکہ دیگر جنگلی پرندوں کے ایک شکاری کو مبلغ دس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے