انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کی وزارت خارجہ نے اپوزیشن کی حمایت پر امریکا کے سفیر کو طلب کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہفتے کے روزاستنبول میں مظاہرین نے صدر اردوان کی توہین کے جرم میں قید سیاستدان کنعان کفتانس اولو کی سزا کے خلاف ریلی نکالی تھی۔ امریکی سفارت خانے نے اپنی ویب سائٹ پر ایک الرٹ جاری کیا تھا جس میں حزب اختلاف کے مظاہرے کے دوران میں پولیس کی ممکنہ مداخلت پرخبردار کیا گیا تھا۔ انقرہ حکام نے اسے ملکی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔