ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی، رشید الحسن کا فیڈریشن کے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

لاہور(جسارت نیوز)سابق اولمپئن رشید الحسن نے پی ایچ ایف صدر اور سیکرٹری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سابق اولمپئن رشید الحسن نے پی ایچ ایف کے صدر اور سیکرٹری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔سابق اولمپئن رشید الحسن کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ بھی فوری طور پر عہدے چھوڑ دے، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف فوری طور اس بات کا نوٹس لیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہوا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے ٹائٹل اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں