English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں اسپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر کا منصوبہ بنارہے ہیں،احسن اقبال

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسپورٹس کمپلیکسز تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،عالمی اولمپک ایسو سی ایشن کے تعاون سے اسپورٹس فیڈریشنوں میں شفافیت لائی جائے گی ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کو اپنی زیر صدارت نوجوانوں اور کھیل کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز ، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، نیو ٹیک اور وزارت بین الصوبائی ہم آہنگی کے افسران نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کیلئے بجٹ میں خصوصی پروگرام شروع کر رہی ہے ، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں اسپورٹس کمپلیکسز تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، گزشتہ حکومت نے اسپورٹس کے منصوبے تباہ کیے ۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک کھیلوں میں ناقص کارکردگی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جواب طلبی ہونی چاہیے ، عالمی اولمپک ایسو سی ایشن کے تعاون سے اسپورٹس فیڈریشنوں میں شفافیت لائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی میں نوجوانوںکے لیے فنی تربیت اورا سٹارٹ اپ ماحول کو ترقی دینے کے منصوبوں کو شامل کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے