English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنڈی کے شیطان کا ’’خونی ‘‘مارچ ’’بادی‘‘ میں تبدیل ہوچکا، رانا ثناء اللہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنڈی کے شیطان کا ’’خونی ‘‘مارچ ’’بادی‘‘ میں تبدیل ہوچکا ہے، باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں، باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے۔

شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ گیارہ جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے لیکن آپ آئیں تو سہی،’’ اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے‘‘ کا بیان دینے’’ والا خونی فساد ‘‘میں دم دبا کر بھاگ گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں جبکہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کا خونی مارچ بادی میں تبدیل ہوچکا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے، باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے