ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوادر میں کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے، چینی ناظم الامور

اسلام آ باد: چینی ناظم الامور نے کہا ہے کہ گوادر میں کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے،تین ہزار سولر پینلز گوادر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دیئے گئے ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی ناظم الامور نے کہا سی پیک کے ذریعے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی، میڈیا کی خبروں کے ذریعے چین پاکستان تعلقات میں مزید تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے، معاشی اور اسٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے روابط کو بڑھایا جارہا ہے، سی پیک منصوبوں پر 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

چینی ناظم الامور نے کہا سرمایہ کاری سے پاکستان کے روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری آئی ہے، تین ہزار سولر پینلز گوادر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دیئے گئے، کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں