ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امپورٹ�ڈ سرکار نے احتساب �ی د�ن کردیا،عمران خان

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان  کا کہناتھا کہ آج  پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے اور مجرموں کی امپورٹِڈ سرکار کے ترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب ہی کو دفن کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ اس مجرم مافیا کو این آ ر او دوئم ملے گا اور نیب کے زیرِ تفتیش 1200 ارب میں سے 1100 ارب روپے مالیت کے مقدمات اب نیب کے دائر ہ  کار سے نکل جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ تاریخ پاکستان کے خلاف اس سازش کے منصوبہ سازوں اور اسے کامیاب بنانے والوں کو فراموش کرے گی، نہ ہی کبھی معاف کرے گی، ہمارے رسولؐ کے فرمان کا مفہوم ہے کہ تباہی ان معاشروں کا مقدر بنتی ہے جہاں کمزور کی پیٹھ پر تو تعزیر کا کوڑا برستا ہے مگر طاقتور قانون کی پہنچ سے دور رہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  آج نیب کے اس ترمیم شدہ قانون کے ساتھ ہم وائٹ کالر کرائم کے مجرموں کو احتساب سے مبرّا کرتے ہوئے تباہی کی جانب بڑھ رہے ہیں، حکومت میں تبدیلی کی امریکی سازش کے ذریعے محض مجرموں کے اس ٹولے کو ایک اور این آر او دینے کے لیے پاکستان کی پوری معیشت اور سیاسی نظام کو پٹری سے اتارا گیا،  مسلم لیگ (ن) کا خرم دستگیر اس کی تصدیق کر چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں