ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اردن کی بندرگاہ پر ٹینکر سے زہریلی گیس کا اخراج، 11 افراد ہلاک

عمان: اردن کی عقبہ بندرگاہ پر ٹینکر سے زہریلی گیس کے اخراج سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثے میں 11ہلاکتیں ہوئی جبکہ 250 سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی، کرین کی خرابی کے باعث ایک کیمیکل سے بھرا کنٹینرگرگیا جس کے بعد خوفناک حادثہ پیش آیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق زہریلی گیس کا اخراج بندرگاہ پر اسٹوریج ٹینکر سے ہواجس سے نمٹنے کے لیے ماہرین کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں جب کہ حادثے کے بعد عقبہ کا جنوبی ساحل خالی کرالیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں