English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعلی سندھ کی ہدایات بھی کام نہ آئیں ، بارش نے انتظامیہ کا پول کھول دیا

القمر

کراچی: وزیر اعلی سندھ کی ہدایات بھی کام نہ آئیں ، بارش نے انتظامیہ کا پول کھول دیا، میہڑ میں بارش کی پہلی بوند گرتے ہی بجلی معطل کردی گئی اور شہر کے متعد فیڈر ٹرپ ہوگئے۔

رکن صوبائی اسمبلی فیاض بٹ کے حلقے میں بھی سڑکیں نہریں بن گئیں جبکہ کورٹ لے جانے والے قیدیوں کو اہلکار رکشہ خراب ہونے پر برساتی پانی سے لیکر جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق مون سون بارشی بادل میہڑ جوہی کاچھو کے علاقوں پر خوب برسے ، میہڑ اور گردونواح میں  وقفے وقفے سے زوردار بارش جاری ہے  میہڑ بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگا۔

  اس کے علاوہ تحصیل جوہی کے کھیر تھر پہاڑی سلسلوں میں بھی خوب بادل برسے جب کہ واہی پاندہی، ہے رو خان، ڈرگھ دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی تاہم دادو شہر و گردنواح کے مکین آسمان تک تے رہ گئے۔

میہڑ میں بارش کی پہلی بوند گرتے ہی بجلی معطل کردی گئی اور شہر کے متعد فیڈر ٹرپ ہوگئے۔ دوسری جانب سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کے رہنماوں کے حلقوں میں بارش سے برا حال ہوگیا جب کہ برساتی آفات سے نمٹنے کے لئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی بنائی کمیٹی کے رکن کے حلقہ انتخاب کا برا حال ہوگیا۔ وزیر اعلی سندھ کے مشیر رکن صوبائی اسمبلی فیاض بٹ کے حلقے میں بھی سڑکیں نہریں بن گئیں جب کہ کورٹ لے جانے والے قیدیوں کو اہلکار رکشہ خراب ہونے پر برساتی پانی سے لیکر جانے لگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے