لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کا دورہ بہت اہم نوعیت کا حامل ہے، کنڈیشن کے حساب سے ہماری مکمل تیاری ہے ،ٹیسٹ میچ میں صورتحال کے حساب سے کھیلنا پڑتا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں ، غلطیوں سے سیکھتے ہیں ، اس سے ہمیں بہت مدد ملتی ہے، سری لنکن کنڈیشنز میں اسپنرز اہم کردار ادا کریں گے ۔ ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کی دنیا میں بہتر پرفارمنس پر ہمیں خوش ہونا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میچ میں صورتحال کے حساب سے کھیلنا پڑتا ہے، ہم سری لنکا کی کنڈیشنز کے لیے تیار ہیں، فاسٹ بولرز پر بھی اعتماد ہے، وہ بھی ہر کنڈیشن میں اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہمارے پاس کافی وقت تھا، اس سیریز کے پوائنٹس اہم ہیں، ہوم سیریز میں ہر ٹیم مضبوط ہوتی ہے، اسے فائدہ ہوتا ہے، ٹیسٹ میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے، ہم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ٹریک پر آ رہے ہیں۔
