ریاض : مناسک حج کا آغاز کل سے ہورہاہے ، کورونا وائرس کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد مکمل ہوچکی ہے۔دنیا بھر سے ساڑھے آٹھ لاکھ غیرملکی حجاج بھی سعودی عرب پہنچے ہیں ۔
حکام کا کہنا ہے کہ دوران حج مسجد الحرام کو دن میں 10 بار دھویا جائے گا اور ہر بار 1 لاکھ 30 ہزار لیٹر جراثیم کُش محلول بھی استعمال کیا جائے گا۔
اس سال سعودی حکومت کی جانب سے 45 سال سے کم عمر کی خواتین کو بھی بغیر محرم حج کی اجازت دی گئی ہے۔
سعودی عرب کی حکومت نے 18 سے 65 سال کے مکمل ویکسی نیشن کروانے والے افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔
کورونا وبا سے قبل 2019 میں 26 لاکھ مسلمانوں نے حج ادا کیا تھا جبکہ سال بھر میں ایک کروڑ 90 لاکھ مسلمانوں نے عمرے کی ادائیگی کی تھی۔
